سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق دمام کی شاہ عبدالعزیز بندر گاہ پر بیرون ملک سے آنے والے ایک اشیائے خورونوش کے کنٹینر کی تلاشی لی گئی تو اس میں چھپائی گئی نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔
کنٹینر سے برآمد ہونے والی نشہ آور گولیوں کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 8 ہزار 998 بتائی گئی ہے۔ شپمنٹ درآمد کرنے پر دوافراد کو مشرقی ریجن سے گرفتار کیا گیا جن میں ایک سعودی جبکہ دوسرا اردنی باشندہ ہے۔
ملزمان کے خلاف منشیات اسمگلنگ کے الزام میں رپورٹ درج کرکے انہیں پراسیکیوشن کے حوالے کردیاگیا جہاں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیس کرمنل کورٹ کو ارسال کیا جائے گا۔