جزائر فرسان میں 10 ہزار پرندوں کا اندراج
جمعرات 6 فروری 2025 10:06
’جزائر فرسان میں 45 مختلف أنواع کے پرندے پائے جاتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
قومی مرکز برائے جنگی حیات نے کہا ہے کہ جزائر فرسان میں 10 ہزار پرندوں کا اندراج کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جزائر فرسان ہجرت کرنے والے پرندوں کا بنیادی مرکز ہے جہاں سالانہ ہزاروں پرندے آتے ہیں۔
مرکز نے کہا ہے کہ ’اندراج کے بعد معلوم ہوا کہ جزائر فرسان میں 45 مختلف أنواع کے پرندے پائے جاتے ہیں‘۔
مرکز نے کہا ہے کہ ’جزائر فرسان کے ماحولیاتی توازن پر ان مہاجر پرندوں کے مثبت اثرات ہیں نیز یہ پانی کے ذخائر کے قریب مختلف اقسام کے بیج پھیلانے میں مدد کرتے ہیں‘۔
قومی مرکز برائے جنگلی حیات نے ہجرت کرنے والے پرندوں کے غیر قانونی شکارسے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’غیر قانونی شکار کے خلاف سخت قانون موجود ہے‘۔
