سعودی مارکیٹ میں جمعرات 6 فروری 2025 کو سونے کے نرخوں میں کمی واقع ہوئی۔
عالمی مارکیٹ میں بدھ کو ایک اونس سونے کے نرخ 2882.16 ڈالر تھے جبکہ جمعرات کو وہ کم ہوکر 2867.79 ڈالر فی اونس تک آگئے۔ اس کمی سے سعودی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے۔
مزید پڑھیں
-
مملکت میں اتوار کو سونے کے نرخوں میں استحکامNode ID: 881789
-
مملکت میں بدھ کو سونے کے نرخوں میں فی گرام 2 ریال اضافہNode ID: 885467
تواصل کے مطابق جمعرات کو 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 344.38 ریال ہوگئے۔ 22 قیراط کی قیمت 315.68 ریال تک آگئی۔
خلیجی اورعرب ممالک میں 21 قیراط کا سونا سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے اس کے نرخ فی گرام 301.33 ریال ہوگئے۔
18 قیراط ایک گرام کی قیمت 258.28 ریال اور 14 قیراط کے نرخ 200.89 ریال رہے۔
مملکت میں جمعرات کو ایک اونس سونے کے نرخ 10715.14 ریال، ایک کلو سونے کے نرخ 3 لاکھ 44 ہزار 380 ریال اور ایک تولہ سونے کی قیمت 4015 ریال تک آگئی۔