خیر پور اور جیکب آباد میں امدادی سامان کی تقسیم
’حالیہ امدادی سامان سے 33036 افراد مستفید ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے صوبہ سندھ کے خیرپور اور جیکب آباد کے مستحقین میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بنجاب کے ڈیرہ غازی خان اور راجنپور بھی امداد سامان تقسیم کیا گیا ہے۔
قبل ازیں چترال کے انتہائی پسماندہ خاندانوں میں راشن پیکٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔
کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حالیہ امدادی سامان سے 33036 افراد مستفید ہوئے ہیں‘۔
’امدادی سامان میں خشک راشن ، گرم کپڑے اور سیلپنگ پیگ کے علاوہ دیگر اشیا بھی شامل ہیں‘۔
خیال رہے کہ یہ پروگرام پاکستان میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ 2025 کا حصہ ہے۔ اس سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مستحقین کو فائدہ پہنچا ہے۔
یہ اقدام شاہ سلمان مرکز کے ذریعے مملکت کی جاری انسانی اورامدادی کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں ضرورت مندوں کے مصائب کو کم کرنا ہے۔