سعودی وزارت سیاحت نے دوسرے ایگزیکٹیو ماسڑز پروگرام کا آغاز کیا ہے جس میں چار تعلیمی پیکجز شامل ہیں۔
تین معروف یورپی ہاسپلیٹی اداروں، سپین کے لیس روچس اور سوئٹزرلینڈ میں ای ایچ ایل اور گلیون کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وزارت سیاحت کا ٹریول اینڈ ٹورازم میں ڈپلومہ پروگرامNode ID: 872321
-
’سعودی عرب سیاحت کے حوالے سے جلد 7 اہم ممالک میں شامل ہو گا‘Node ID: 884835
اس پروگرام کا مقصد 300 سعودی پروفیشنل افراد کو بین الاقوامی سیاحت اور ہاسپلیٹی منیجمنٹ میں تربیت دینا، مملکت کے سیاحت کے شعبے میں مہارت کو آگے بڑھانا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت کے ’اھلھا‘ انیشیٹو کے تحت پہلے ہی 2004 میں داخلی اور بین الاقوامی سطح ہر ایک لاکھ سے زیادہ سعودیوں کو تربیت دی جا چکی ہے۔
اس پروگرام کے لیے امیدواروں کا اہلیت کے سخت معیار پر پورار اترنا ضروری ہے جس میں سیاحت سے متعلق شعبوں میں آنرز بیچلر ڈگری ، کم از کم پانچ سال کا پروفیشنل تجربہ، انگریزی زبان کی مہارت، تربیتی ضروریات کے لیے سفر پر آمادگی اور ذاتی انٹرویو کی کامیاب تکمیل شامل ہیں۔
اس پروگرام کے پہلے ایڈیشن میں 198 گریجویٹس نے ہسپانوی اور سوئش اداروں میں انتظامی تربیت مکمل کی ہے۔
وزارت کے ترجمان محمد الرصا صمہ کا کہنا ہے’ ایگزیکٹیو ماسڑرز پروگرام کے ذریعے وزارت سعودی سیاحت کے پروفیشنل افراد کو اعلی تعلیم اور تربیت کے اہم موقع فراہم کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔‘