سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو ریاض کے قصر یمامہ کے دفتر میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر ڈاکٹر تھامس باخ کا خیرمقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے درمیان دوطرفہ تعاون کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
اولمپک گیمز کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ترقی دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز، ایوان شاہی کے مشیر ڈاکٹر فہد تونسی، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسرالرمیان، اولمپک اور پیرا المپک کمیٹی کے سی ای او اور سیکریٹری جنرل عبدالعزیز باعش بھی موجود تھے۔
یاد رہے جولائی میں سعودی عرب اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے نے ای سپورٹس اولمپکس کی میزبانی کےلیے 12 برس کی پارٹنر شپ پر دستخط کیے تھے جس کا آغاز ریاض میں ای سپورٹس اولمپکس سے ہوا۔