کویتی حکومت نے چار ہزار 135 خواتین سمیت چار ہزار 141 افراد کی شہریت منسوخ کی ہے۔
سرکای گزٹ کویتی الیوم کے مطابق شہریت کی منسوخی کابینہ کی منظوری اور امیری فرمان کے ذریعے کی گئی۔
مزید پڑھیں
-
کویت: غیرملکیوں کے لیے بھی شادی سے قبل طبی معائنہ لازمی قرارNode ID: 885479
پہلے فرمان کے تحت چار افراد سے شہریت واپس لی گئی، دوسرے فرمان کے ذریعے ایک شخص اور اس کی کفالت میں افراد کی شہریت منسوخ کی گئی۔
کابینہ کے ایک فیصلے میں کویتی شہریت کے قانون کے آرٹیکل 21 کے تحت کسی دوسرے فرد اور اس سے وابستہ افراد کی شہریت واپس لینے کا حکم دیا گیا۔
اس سے قبل کویتی وزیر داخلہ نےاعلان کیا تھا کہ جن افراد کی شہریت منسوخ کی گئی ہے، انہیں وہ تمام فوائد ملتے رہیں گے جو پہلے کویتی شہری کے طور پر انہیں حاصل تھے۔
فیصلوں سے متاثر ہونے والے افراد کو بلیو کویتی پاسپورٹ ملےگا لیکن شہریت کے خانے میں کویتی درج نہیں ہوگا جبکہ بلیو سول کارڈ بھی جاری ہو گا اور عملی طور پر انہیں کویتی سمجھا جائے گا۔