کویتی وزارت صحت نے شادی سے قبل طبی معائنے کے ضوابط میں ترمیم کرتے ہوئے غیرملکی جوڑوں کے لیے بھی ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔
العربیہ نیوز کے مطابق کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل جوڑوں کا طبی معائنہ کرانے کا مقصد معاشرتی صحت کو برقرار رکھتے ہوئے موروثی امراض کا خاتمہ کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
-
کویتی نوجوانوں میں غیرملکی خواتین سے شادی کا رجحان کم ہو نے لگاNode ID: 882876
وزارت کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے لیے لازمی طبی معائنے کے ضوابط کویتی شہریوں پر ہی نہیں بلکہ غیر ملکیوں پر بھی یکساں لاگو ہوں گے خواہ ایک فریق کویتی ہو یا غیرملکی یا دونوں غیرملکی ہوں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت متعدد عرب ممالک میں اپنے شہریوں کے لیے شادی سے قبل طبی معائنے کا قانون کافی عرصے سے نافذ ہے جس کا مقصد موروثی بیماریوں کی روک تھام ہے۔
حکومتی سطح پر جب تک فریقین کی میڈیکل رپورٹ نکاح رجسٹرار کو پیش نہ کی جائے انہیں نکاح پڑھانے اور رجسٹر کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔