Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہلکی بارش، ریاض میں تیز ہوا

’مکہ مکرمہ شہر میں دوپہر ایک بجے سے رات 9 بجے تک ہلکی بارش کا امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج منگل کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، عسیر اور الباحہ میں گرد آلود ہوا چلے گی جبکہ متعدد علاقوں میں ہلکی بارش ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض اور مشرقی ریجن میں تیز ہوا چلے گی اور مطلع گرد آلود ہوگا۔
مکہ مکرمہ ریجن کے حوالے سے محکمے نے بتایا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر میں دوپہر ایک بجے سے رات 9 بجے تک ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔
’اسی طرح طائف، اضم، بنی یزید، یلملم اور خرمہ کے علاوہ قرب وجوار میں بھی ہلکی بارش ہوگی‘۔
’یہی کیفیت اللیث اور القنفذہ میں رات دو بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی جس میں ہلکی بارش کے ساتھ سمندر میں تیز ہوا چلے گی اور اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
مدینہ منورہ ریجن کے حوالے سے محکمے نے بتایا ہے کہ ’وادی الفرع، الحناکیہ اور المہد میں دوپہر ایک بجے سے شام 8 بجے تک ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ مطلع ابر آلود رہے گا‘۔
’ریاض ریجن کے شہروں الدوادمی، الرین، القویعیہ اور عفیف میں شام 7 بجے تک تیز ہوا چلے گی اور مطلع گرد آلود ہوگا جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔

شیئر: