Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر میں کوسٹ گارڈ کی بروقت مداخلت، شہریوں کو ڈوبنے سے بچا لیا

تیراکی کے دوران میرین سیفٹی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔ (فوٹو ایس پی اے)
عسیر ریجن میں کوسٹ گارڈز کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے بروقت مدد کرکے 2  شہریوں کو تیراکی کے دوران ڈوبنے سے بچالیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے کے مطابق سعودی کوسٹ گارڈز نے عسیر ریجن کے القحمہ سیکٹر میں دونوں شہریوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد  ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت اب بہتر ہے۔
 جنرل ڈائریکٹوریٹ آف  کوسٹ گارڈّز نے کہا ہے کہ وہ سوئمنگ کے دوران احتیاط سے کام لیں اور میرین سیفٹی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔
 جنرل ڈائریکٹوریٹ نے مشورہ دیا کہ وہ سوئمنگ کے لیے مخصوص جگہوں کے اندر رہیں اور ایمرجنسی کی صورت میں مدد کے لیے مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن کے لیے 911 اور  994 پر مملکت کے دیگر شہروں میں رابطہ کرسکتے ہیں۔
 

 

شیئر: