Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی  افغانستان میں بم دھماکوں پر مذمت

سعودی عرب کسی بھی نوعیت کی دہشت گردی کی ہرسطح پرمذمت کرتا ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت خارجہ نے افغانستان کے صوبے قندوز میں ہونے والے بم دھماکوں پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے ورثا سے تعزیت کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کسی بھی نوعیت کی دہشت گردی کی ہرسطح پرمذمت کرتا ہے۔ مملکت ہمیشہ سے ہی تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہے۔
وزارتِ خارجہ نے بم دھماکوں میں ہلاک ہو نے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
 

 

شیئر: