سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے کہا ہے کہ 2024 کے دوران مساجد کی مختلف سہولیات اور خدمات (بجلی پانی) کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مہم چلائی گئی جس میں 1147 خلاف ورزیوں کی رپورٹ پر نگرانی کی گئی۔
سبق ویب کے مطابق وزارت کا کہنا تھا بجلی کی چوری کی 865 خلاف ورزیاں اور پانی کے حوالے سے 282 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ وزارت نے 1034 پر کارروائی مکمل کرلی ہے۔
مزید پڑھیں
-
مساجد کی بجلی و پانی چوری سمیت تین ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈNode ID: 830221
-
سعودی عرب میں 6 ہزار مساجد کی دیکھ بھال پر 500 ملین ریال خرچNode ID: 877638
-
باحہ ریجن میں مساجد کی دیکھ بھال کے منصوبوں کےلیے 42 ملین ریالNode ID: 880084
وزارت کا کہنا تھا مساجد سہولیات کے تحفظ اور خدمات کے محکمے کی جانب سے ایک رپورٹ میں یہ تمام باتیں ریکارڈ پر آئی تھیں جس میں بتایا گیا تھا کہ فیول سٹیشنز، نجی املاک، کھیتوں اور لاوارث مساجد بجلی و پانی کے استحصال میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے بعد وزارت نے کارروائی کرتے ہوئے ان تمام جگہوں سے کنکشن منقطع کردیے جن کی نشاندہی کی گئی تھی۔ ان میں 741 بجلی اور پانی کے میٹرز کی نشاندہی کی گئی تھی جس میں 422 میٹرز کے کنکشن وہاں سے ہٹا کر وزارت میں منتقل کردیے گئے جبکہ 319 میٹرز کو مکمل طور پرختم کردیا گیا۔
وزارت نے کہا کہ وہ اپنے ان چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ وزارت کے نام پر بجلی، پانی اور دیگر چیزیں مصرف میں تو نہیں لائی جارہی ہیں۔
وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ شہریوں اور غیرملکیوں کو اس حوالے سے کسی ناجائز کنکشن کے بارے میں معلومات ہوں یا ملیں تو وہ وزارت کے کال سینٹر 1933 پر رابطہ کرکے اس بارے میں رپورٹ کرسکتے ہیں۔ وزارت اس حوالے سے شہریوں اور غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں وزارت سے تعاون کریں۔