Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی مساجد میں وضو کے پانی کو ری سائیکل کرنے کا منصوبہ

سعودی وزارت اسلامی امور نے نجی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔(فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت اسلامی امور و دعوۃ والارشاد نے مساجد میں وضو کے پانی کو ری سائیکل کرکے آبپاشی و دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے منصوبے پرعمل درآمد کا اعلان کیا ہے۔
اخبار24 کے مطابق ابتدائی طورپر ریاض کی تین جامع مساجد میں وضو کے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کےلیے وزارت  نے نجی کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔
معاہدے کے مطابق وضو کے پانی کو ری سائیکل کرنے کے بعد انہیں مساجد کے بیت الخلا کے فلش ٹینک کے لیے ذخیرہ کیا جائے گا۔
ریاض کی جن مساجد میں ری سائیکل پانی کا معاہدہ کیا گیا ن میں جامع مسجد الراحجی، جامع الجوھرہ البابطین اور جامع مسجد البواردی شامل ہیں۔
واضح رہے وزارت اسلامی امور اور وزارت ماحولیات، پانی اورزراعت نے اکتوبر 2020 میں پانی کے استعمال میں کفایت شعاری کے منصوبے پرعمل کرنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے تھے۔
اس کا مقصد مساجد کے صرف وضو خانوں میں استعمال ہونے والے پانی کو ری سائیکل کرکے انہیں آبپاشی کےلیے استعمال کرنا تھا۔

شیئر: