Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 6 ہزار مساجد کی دیکھ بھال پر 500 ملین ریال خرچ

66 مساجد کو فرنشڈ کیا گیا جس کا کل رقبہ 56 ہزار 761 مربع میٹر ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور نے رواں سال اب تک مملکت میں چھ ہزار سے زیادہ مساجد پر کام مکمل کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق 2024 کے پہلے چھ ماہ کے دوران وزارت نے 6 ہزار 153 مساجد کی دیکھ بھال، صفائی، بحالی اور تزئین کے منصوبے مکمل کیے جس میں تقریبا 500 ملین ریال کی مشترکہ سرمایہ کاری کی گئی۔
ان میں سے زیادہ تر کا مقصد 5 ہزار 300 سے زیادہ مساجد کی دیکھ بھال کی کوششیں تھیں جن پر 362 ملین ریال لاگت آئی۔
میقات الجعفہ، التنعیم اور المشعر الحرام سمیت اہم حج مقامات پر ائیرکنڈیشنگ کے نظام کو اپ گریڈ  اور تزئین وآرائش کے کام پر13.5 ملین ریال لاگت آئی۔
تین مساجد کو مکمل طور پر بحال کیا گیا اور ایک انتظامی عمارت 13.5 ملین ریال میں تعمیر کی گئی۔
توانائی کی بچت کے لیے وزارت نے 683 مساجد میں گلاس پارٹیشن منصوبے کو نافذ کیا جس کے نتیجے میں بجلی کے استعمال میں 60 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں 66 مساجد کو فرنشڈ کیا گیا جس کا کل رقبہ 56 ہزار 761 مربع میٹر ہے، جس پر6.8 ملین ریال لاگت آئی۔
وزارت نے چارعمارتوں کی دیکھ بھال کے لیے 30 ملین ریال سے زیادہ مختص کیے ہیں۔
یہ جامع کوششیں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے وزارت کے عزم کو ظاہر کرتی ہیں کہ نمازیوں کے لیے مملکت میں صاف، آرام دہ اوراچھی دیکھ بھال والی مساجد ہوں۔

شیئر: