Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کا سالانہ انسپیکشن (فحص) نہ کرانے پر 300 ریال تک چالان

ٹریفک ضوابط کے تحت گاڑیوں کا سالانہ فحص کرانا ضروری ہے(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ ’وقت مقررہ پر گاڑیوں کا سالانہ انسپیکشن (فحص) نہ کرانے پر 300 ریال تک چالان کیا جائے گا۔‘
’فحص کرانے کا مقصد لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ راستے گاڑی کی خرابی کے باعث کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘
سبق نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کا کہنا ہے’ ٹریفک ضوابط کے تحت گاڑیوں کا سالانہ بنیاد پر فحص کرنا ضروری ہے ایسا نہ کرنے پر ٹریفک خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے۔‘
فحص خلاف ورزی پر 150 سے 300 ریال تک چالان کیا جائے گا۔
واضح رہے ٹریفک قوانین کے تحت لازمی ہے کہ گاڑیوں کی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے سالانہ بنیاد پر معائنہ کرایا جائے۔
فٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی صورت میں گاڑی کا ملکیتی کارڈ ’استمارہ‘ کی تجدید بھی نہیں کرائی جاسکتی۔
علاوہ ازیں ڈیجیٹل چالان سسٹم کے تحت کسی بھی ٹریفک خلاف ورزی پر خود کار طریقے سے گاڑی کے مالک کو چالان کی اطلاع فراہم کردی جاتی ہے۔

 

شیئر: