Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ایکسپائر گاڑی رجسٹریشن (استعمارہ) پر ڈرائیونگ، 300 ریال تک چالان

مملکت میں ٹریفک نظام کی شق 71 کو معطل کیا گیا ہے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ کے اجلاس میں ٹریفک قانون میں ترمیم کے حوالےسے سرکاری جریدے نے تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق ٹریفک نظام کی شق 71 کو معطل کیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق کابینہ کے فیصلے پرعمل کرتےہوئے ٹریفک چالان سے متعلق متعلقہ شق میں تبدیلی کی گئی ہے۔
 گاڑی کے ملکیتی کارڈ ’استمارہ‘ کے حوالے سے شق نمبر 16 کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نئے ضوابط کے مطابق ایکسپائر استمارے پر ڈرائیونگ کرنے کی صورت میں کم از کم 150 جبکہ زیادہ سے زیادہ 300 ریال کا چالان کیا جائے گا۔
واضح رہے ٹریفک ضوابط کی شق نمبر71 جسے معطل کیا گیا ہے اس کے تحت استمارے کی تجدید میں تاخیر پر صرف جرمانہ ہوتا تھا جسے معطل کردیا گیا ہے۔
نئے ضوابط کے مطابق استمارہ ایکسپائرہونے کی صورت میں چالان کیا جائے گا۔

 

شیئر: