جی سی سی کا فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی سپورٹ کا اعادہ
اتوار 15 دسمبر 2024 21:49
سیکرٹری جنرل نے ریاض میں فلسطینی سفیر سے ملاقات کی ہے ( فوٹو: ٹوئٹر جی سی سی)
خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے جی سی سی کے رکن ملکوں کی جانب سے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی سپورٹ کےعزم کا اعادہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق انہوں نےعرب امن اقدام اور متعلقہ بین الاقوامی قرارداد کے مطابق ایک آزاد فسلطینی ریاست کے قیام کی کوششوں پر زور دیا جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔
ریاض میں اتوار کو سعودی عرب میں نئے فلسطینی سفیر مازن محمد راتب غنیم سے ملاقات میں فلسطینی علاقوں کی حالیہ صورتحال، فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی قابض فورسز کی سنگین خلاف ورزیں سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جسی سی سی کے سیکرٹری جنرل نے دوحہ میں ہونے والے جی سی سی سی سپریم کونسل اجلاس کے بعد جاری بیان میں موقف کو دہرایا جس میں فلسطینی کاز کی مرکزیت، اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی ضرورت اور تمام مقبوضہ علاقوں پر فلسطینی عوام کی خودمختاری کی حمایت پر زور دیا گیا۔
انہوں نے تمام ملکوں پر زور دیا کہ ’ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے اور مسئلے کے مستقل حل کےلیے اجتماعی کوشیشیں کی جائیں۔‘
جاسم البدیوی نے تنازعے کو اس انداز میں حل کرنے کےلیے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا جس سے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کو برقرار رکھا جائے۔