استعمال شدہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ
اتوار 16 فروری 2025 10:36
’فروری کے وسط تک گاڑیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مقامی اور بین الاقومی مارکیٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی قیمتوں میں 2.2 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی منڈی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’فروری کے وسط تک گاڑیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے‘۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ’2022 میں استعمال شدہ گاڑیوں کی قیمتیں انتہائی بلند سطح تک پہنچ گئی تھیں جو کورونا کے بعد برآمدات اور سپلائی چین متاثرہوئی تاہم اس وقت استعمال شدہ گاڑیوں کی قیمتیں کورونا سے پہلے کی قیمتوں سے زیادہ ہیں‘۔
مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’استعمال شدہ گاڑیوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے ہے‘۔
’علاوہ نئی گاڑیوں کی رسد بھی عالمی اقتصادی حالات کی وجہ سے متاثر ہے‘۔
