متحدہ عرب امارات نے انڈین شہریوں کے لیے آن آریول ویزا پروگرام میں توسیع کی ہے، 6 ممالک کے ویزا ہولڈرز کو سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق انڈین شہریوں کےلیے نئی ویزا پالیسی کا اطلاق 13 فروری 2025 سے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
اس سے پہلے ایسے انڈین شہریوں کو جن کے پاس امریکہ کا گرین کارڈ، برطانیہ کا رہائشی پرمٹ یا شنگن ممالک کا کارآمد ویزا ہو وہ براہ راست امارات آ سکتے تپے جہاں انہیں ارائیول ویزا جاری کیا جاتا تھا۔
اماراتی امیگریشن نے ان انڈین شہریوں کو ویزے کے حوالے سے مزید سہولت دی ہے جن کے پاس سنگاپور، جاپان، جنوبی کوریا، اسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کا رہائشی پرمٹ ہو گا وہ امارات پہنچ کر ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔
اس اقدام کا مقصد سیاحت کا فروغ، ٹیلنٹ، سکلڈ ورکرز اور کاروباری افراد کو راغب کرنے کے ساتھ متحدہ عرب امارات کو ایک معروف عالمی مرکز کے طور پر مزید مستحکم کرنا ہے۔