گاڑی کی ٹکر سے خاتون کی ہلاکت، ریاض ریجن میں شہری کو سزائے موت
اتوار 16 فروری 2025 20:17
نجران میں منشیات کی سمگلنگ پر غیر ملکی کو سزائے موت دی گئی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اتوار کو ریاض ریجن میں ایک شہری رائد بن عوض بن العمری کو قتل کیس میں سزائے موت دی گئی ہے۔
سعودی شہری نے ایک خاتون ریم بنت راضی بن فوزان الدلیجان کو گاڑی سے ٹکر ماری جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔
وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ’ سکیورٹی حکام نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کے بعد فرد جرم عائد کی اور کیس عدالت میں بھیج دیا۔
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا فیصلہ صادر کیا جس کی سپریم کورٹ نے بھی توثیق کی۔
علاوہ ازیں نجران ریجن میں ایک صومایہ شہری محمد نور حسین جعل کو منشیات کی سمگلنگ کی جرم میں سزائے موت دی گئی ہے۔