سعودی وزارت داخلہ نے سنیچر کو دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث سعودی شہری عبداللہ بن احمد آل سلیم کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے مشرقی ریجن میں دہشتگرد گروہ سے تعلق رکھنے پرسعودی شہری کو گرفتار کیا۔
مزید پڑھیں
-
جازان میں لڑکی کے اغوا اور زیادتی میں ملوث شہری کو سزائے موتNode ID: 883620
سعودی شہری ہر بیرون ملک دہشتگرد گروہ سے قریبی تعلق کا الزام تھا۔
ملزم نے بیرون ملک سے دھماکہ خیز مواد تیار اورآتشی اسلحہ استعمال کرنے کی باقاعدہ تربیت حاصل کی۔
مملکت واپسی کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے لیے دھماکہ خیز مواد تیار کرنے اور دہشتگردوں کے لیے فنڈ جمع کرنے میں مصروف تھا۔
عدالت نے جرائم ثابت ہونے پر سزائے موت کے احکامات صادر کیے جسے اپیل کورٹ نے بھی بحال رکھا۔
بعدازاں ایوان شاہی سے بھی سزائے موت کی توثیق ہونے پر وزارت داخلہ نے سنیچر کو اس پرعمل درآمد کردیا۔