Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بچے کے قتل کیس میں غیرملکی خاتون کو سزائے موت

ایوان شاہی سے احکام آنے پر تبوک ریجن میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔(فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ تبوک ریجن میں پیر کو ایک غیرملکی خاتون کی سزائے موت کے فیصلے پرعملدرآمد کیا گیا ہے‘۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’ایتھوپیا کی خاتون علیمہ فیکادو سیگی نے ایک سعودی بچے محمد بن عبدالرحمن بن غضیان البلوی پر حملہ کیا، اسے ڈنڈے سے مارا اور چہرے کو ڈھانپ کر ایک ڈبے میں بند کردیا جس سے اس کی موت ہوگئی‘۔
سکیورٹی حکام نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش کی اور جرم کا الزام عائد کرکے عدالت کے حوالے کیا گیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد ملزمہ کو سزائے موت کا حکم سنایا جسے سپریم کورٹ اور اپیل کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔
ایوان شاہی سے احکام آنے پر پیر کو تبوک ریجن میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا گیا۔

شیئر: