Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’صحت مند زندگی‘ ریاض ڈیجیٹل سٹی میں ریٹائرڈ افراد کےلیے میراتھن

شرکا نے اسے معاشرے کی ترقی اور بہتری کے لیے مثبت سرگرمی قرار دیا۔ (فوٹو: اخبار24)
مملکت میں سوشل سیکیورٹی انشورنس نے سعودی فیڈریشن اسپورٹس فار آل کے تعاون سے ریٹائرڈ افراد کے لیے ریاض کے ڈیجیٹل سٹی میں میراتھن کا اہتمام کیا۔
اخبار 24 کے مطابق میراتھن کا مقصد ریٹائر زندگی گزارنے والوں میں صحت مندانہ زندگی کے اصولوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی عمدہ و صحت مندانہ زندگی سے لطف اندوز ہوں۔
سوشل سیکیورٹی انشورنس کے ترجمان عبدالالہ العسکر نے بتایا میراتھن کے تین ٹریکس متعین کیے گئے جو فاصلوں کے حساب سے ہیں۔
 پہلے ٹریک کی مسافت 1.25 کلو میٹر جبکہ دوسرے کی 2.5 اورتیسرا ٹریک 5 کلومیٹر کا ہے۔
میراتھن کے شرکا نے مہم کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے معاشرے کی ترقی اور بہتری کے لیے  مثبت سرگرمی قرار دیا۔

 

شیئر: