Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ ،ٹریفک کانسٹیبل کی ہلاکت،رکن اسمبلی گرفتار

کوئٹہ ...کوئٹہ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی رکن اسمبلی مجید اچکزئی کو ان کی رہائش سے گرفتار کرلیا گیا۔کوئٹہ کے جی پی او چوک پر ڈیوٹی کے دوران سارجنٹ حاجی عطااللہ کو تیز رفتار گاڑی نے کچل کر ہلاک کردیا تھا۔ پولیس نے ابتدا میں نامعلوم ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔رکن اسمبلی عبدالمجید اچکزئی نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے کا سامنا کرنے اور ٹریفک پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو ہرجانہ ادا کرنے کو تیار ہوں۔ جب یہ واقعہ پیش آیا تو گاڑی میں موجود نہیں تھا چونکہ گاڑی میری تھی اس لئے ذمہ داری بھی قبول کرتا ہوں۔

 

شیئر: