’سعودی کارکنوں کی مقررہ تعداد کے ضوابط پر سختی سےعمل کیا جائے‘
جمعرات 20 فروری 2025 0:08
نجی شعبے میں سعودی کارکنوں کا تناسب 75 فیصد مقرر ہے (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی شعبے کو انتباہ کیا ہے کہ سعودائزیشن کی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سعودی کارکنوں کی مقررہ تعداد کے ضوابط پرسختی سےعمل کیا جائے۔
الاخباریہ نیوز چینل کے مطابق وزارت افرادی قوت کی جانب سے نجی شعبے میں سعودی کارکنوں کا تناسب 75 فیصد مقرر ہے۔
وزارت افرادی قوت کے پروگرام ’نطاقات‘ میں جو کیٹگریز بنائی گئی ہیں ان کے مطابق ایسے ادارے جہاں سعودی کارکنوں کی تعداد مقررہ حد یا اس سے زیادہ ہوتی ہے وہ ’پلاٹینیم‘ کیٹگری میں شمار کیے جاتے ہیں جبکہ دوسرے درجے میں ’گرین ہائی‘ کیٹگری ہے۔
ایسے ادارے جہاں کارکنوں کی تعداد مقررہ حد سے کچھ کم ہو تی ہے وہ ’ یلو‘ کیٹگری میں شمار کیے جاتے ہیں جبکہ وہ ادارے جہاں مقررہ حد سے زیادہ کم ہواسے ’ریڈ‘ میں رکھا جاتا ہے۔