Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت افرادی قوت نے ویج پروٹیکشن رولز میں ترمیم کر دی

فائل اپ لوڈ کرنے کی مدت کو 60 دن سے کم کرکے 30 کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی نے ویج پروٹیکشن رولز میں ترمیم کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت نے ’مدد‘ پلیٹ فارم پر ویج پروٹیکشن فائل اپ لوڈ کرنے کی مدت کو 60 دن سے کم کرکے 30 کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم مارچ 2025 سے ہوگا۔
اس سے قبل ادارے دوماہ کی مدت کے دوران فائلز اپ لوڈ کر سکتے تھے، تاہم  ویج ایگریمنٹ اور پیمنٹ ٹائم لائنز کی درستگی اور تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے اب انہیں ایک ماہ کے اندر فائلز جمع کرانا ہوں گی۔
وزارت نے رولز میں تبدیلی ایک جائزے کے بعد کی جس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ 91 فیصد ادارے پہلے ہی 30 دن کے اندر ویج پروٹیکشن فائلیں اپ لوڈ کرتے ہیں۔
اس کا مقصد تعمیل کو بڑھانا، بروقت اجرت کی ادائیگیوں کو یقینی بنانا اور کام کے ماحول میں اعتماد کو مستحکم کرنا ہے۔
بیان میں اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ ویج فائلیں وقت پر اپ لوڈ کریں، پروگرام کی ضروریات کو پورا کرنے، لیبر مارکیٹ کی سپورٹ  اور کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پے رول منیجمنٹ سسٹم کی تفصیلات کا جائزہ لیں۔

شیئر: