مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 5 ملین سے زیادہ افراد کی آمد
جمعرات 20 فروری 2025 19:11
ایک لاکھ 34 ہزار 85 روزہ داروں میں افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔(فوٹو: ایس پی اے)
حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ’ مسجد نبوی مدینہ منورہ میں گزشتہ ہفتے کے دوران 50 لاکھ 32 ہزار169 نمازی اور زائرین آئے‘۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جنرل اتھارٹی نے رپورٹ میں بتایا ’5 لاکھ 49 ہزار388 زائرین نے روضہ رسول پر حاضری دی جبکہ 2 لاکھ 69 ہزار 238 زائرین نے ریاض الجنہ ( روضہ شریفہ ) میں نماز ادا کی‘۔
اتھارٹی نے بتایا مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 10 ہزار302 سے زیادہ زائرین نے ترجمے کی خدمات سے فائدہ اٹھایا۔
مسجد نبوی کے مخصوص حصوں میں ایک لاکھ 34 ہزار 85 روزہ داروں میں افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے۔
ایک ہزار 360 ٹن زمزم کی فراہمی کے علاوہ زمزم کے لیبارٹری ٹیسٹ کےلیے 150 سیمپلز جمع کیے گئے۔
اس کے علاوہ صفائی اور سینیٹائزنگ کے لیے21 ہزار181 لٹرجراثیم کش مادے کا استعمال کیا گیا۔