سعودی زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی نے کنگ عبدالعزیز پورٹ اور الودیعہ بارڈر کراسنگ پر منشیات سمگلنگ کی چار کوششیں ناکام بنا دیں۔
ایس پی اے کے مطابق کنگ عبدالعزیز پورٹ پر ایک شمپنٹ سے 2 لاکھ دس ہزار ممنوعہ گولیاں برآمد ہوئیں۔
مزید پڑھیں
-
دمام پورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکامNode ID: 885473
-
سعودی عرب کے دو ایئرپورٹس پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکامNode ID: 886491
اسی پورٹ سے کسٹم حکام نے ایک اور شپمنٹ سے دو لاکھ 73 ہزار 585 ممنوعہ گولیاں ضبط کیں۔
الودیعہ بارڈر کراسنگ پر ایک مسافر کے سامان سے 28 ہزار 578 گولیاں جبکہ ایک اور کیس میں مزید 8 ہزار 578 گولیاں برآمد ہوئیں۔
اتھارٹی نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے تعاون سے سمگنگ کی ان کارروائیوں میں ملوث چھ افراد کو حراست میں لیا ہے۔
زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے ملکی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔