Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی دو بڑی کوششیں ناکام

17 ہزار 528 نشہ آور گولیاں اور چار کلو گرام سے زیاد حشیش برآمد کرلی۔(فوٹو: سکرین گریب)
سعودی زِکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے الودیعہ بارڈر کراسنگ پر منشیات سمگل کرنے کی دوکوششوں کو ناکام بنا دیا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی دو گاڑیوں کے اندر چھپائی گئی17 ہزار 528 نشہ آور گولیاں ( کیپٹاگون) اور چار کلو گرام سے زیاد حشیش برآمد کرلی۔
کسمٹم حکام نے سرحد پر پہنچنے والی بس کے اندر چھپائی گئی کیپٹاگون برآمد کی جبکہ ایک اور ٹرک کے خفیہ حصے میں مہارت سے چھپائی گئی حشیش برآمد ہوئی۔
اتھارٹی نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ناکوٹکس کے تعاون سے غیرقانونی اشیا کی وصول میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی۔
زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے کسٹم کے سخت نفاذ اور معاشرے کو منشیات خطرات سے بچانے کےلیے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ناکوٹکس کے تعاون سمگلنگ کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: