سعودی عرب کے دو ایئرپورٹس پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام
1.9 کلو گرام حشیش اور 11 ہزار 96 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی حکام نے مملکت کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر منشیات کی سمگلنگ کی دو کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے حشیش اور نشہ آور گولیاں ضبط کی ہیں۔
زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی نے بیان میں کہا دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 1.9 کلو گرام حشیش جبکہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 11 ہزار 96 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
اتھارٹی نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹروال کے تعاون سے شمپنٹ وصول کرنے کے لیے آنے والوں کو گرفتار کیا ہے۔
زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے ملکی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
