سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعے کو رمضان المبارک کے موقع پر اسلامی ملکوں کے رہنماوں کو مبارکباد دی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی قیادت نے اپنی سالانہ روایت کے تحت اسلامی ملکوں کے رہنماوں کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں۔
رمضان کے دوران نیک اعمال کی قبولیت اور عالم اسلام کےلیے مسلسل خوشحالی اور اتحاد کی خواہش کا اظہار کیا۔
سعودی قیادت کو بھی اسلامی ملکوں کےرہنماوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
مبارکباد کا تبادلہ خصوصا رمضان کے مقدس مہینے کے دوران عالم اسلام کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے کےلیے مملکت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔