Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

90 ہزار ڈرائی فوڈ پیکٹس روزہ داروں میں تقسیم کیے جائیں گے

امیرہ صیتہ وقف کی جانب سے مسجد الحرام میں افطار پیکٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں( فوٹو سبق)
امیرہ صیتہ بنت عبدالعزیز آل سعود وقف کی جانب سے مسجد الحرام میں زائرین کو یومیہ بنیاد پر افطاری کرانے کا اہتمام کیا جارہاہے۔
سبق نیوز کے مطابق وقف کی انتظامیہ نے مسجد النبوی  میں افطاری تقسیم کے لیے 60 مرد و خواتین رضاکاروں کو تعینات کیا ہے جو روزانہ ایک سو چائے اور 100 سعودی قہوہ کے تھرماس کے علاوہ تین ٹن اعلی معیار کی بادام والی کھجوریں تقسیم کرتی ہیں۔
امیرہ صیتہ وقف کی جانب سے مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں یومیہ 3 ہزار سے زائد اشیائے خورونوش کے پیکٹس بھی تقسیم کیے جاتے ہی۔
منصوبے کے تحت ماہ صیام میں 90 ہزار سے زائد ڈرائی فوڈ پیکٹس روزہ داروں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

 

شیئر: