Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاو معاہدے پر سختی سے عمل پیرا

سعودی وفد نے کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق کنونشن میں شرکت کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے وفد نے شہزادہ جلوی بن ترکی کی سربراہی میں کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی تنظیم کے 108 ویں ایگزیکٹو کونسل کے کنونشن میں شرکت کی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ہالینڈ میں سعودی سفارت خانے کے ہیڈ آف چانسری شہزادہ جلوی بن ترکی کی سربراہی میں وفد نے ایک بیان میں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ مملکت کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاو کی اہمیت سے بخوبی واقف اور معاہدے پر سختی سے عمل پیرا ہے۔
عالمی قانون اور معاہدے کے مطابق کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال جرم اور قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
وفد نے تنظیم کی جانب سے فلسطین کی درخواست پر صورتحال پرنگاہ رکھنے کے حوالے سے پیش کی گئی حمایت کا خیرمقدم کیا۔
کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کے نفاذ کو وسعت دینے کے لیے مصنوعی ذہانت کے کردار پر گزشتہ برس رباط میں ہونے والی عالمی کانفرنس کا بھی خیر مقدم کیا۔

 

شیئر: