مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کے ایگزیبیشن سینٹر میں قرآن کریم میوزیم کا افتتاح کردیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق قرآن کریم میوزم کے افتتاح کے موقع پرڈپٹی گورنر کے ہمراہ دیگر اعلی عہدیدار اور شاہی شخصیات بھی موجود تھیں۔
مزید پڑھیں
-
شاہی مہمانوں کے چوتھے گروپ کا کنگ فہد قرآن کمپلکس کا دورہNode ID: 886629
قرآن کریم میوزیم کی تیاری میں جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس کی نگرانی مکہ مکرمہ اور مشاعرمقدسہ رائل کمیشن نے کی۔
میوزیم میں قدیم قلمی نسخوں کے علاوہ تاریخی قرآن کریم کے نادر و نایاب نسخے بھی رکھے گئے ہیں۔
زائرین کی دلچسپی کے لیے میوزیم میں قرآن کریم کی طباعات کے بارے میں بھی مکمل معلومات فراہم کی جائیں گی جنہیں تصاویر اور دستاویزی فلموں کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔
رمضان کے دوران میوزیم زائرین کے لیے ہمہ وقت کھلا رہے گا جس کے ذریعے انہیں تاریخی نادر قلمی نسخوں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔