Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برلن میں سعودی پویلین وزٹروں کی توجہ کا مرکز

’پویلین میں سیاحت کے فروغ کے لیے کام کرنے والے 45 سے زائد ادارے بھی شریک ہیں‘ ( فوٹو: ایکس)
جرمنی کے شہر برلن میں بین الاقوامی سیاحتی نمائش میں سعودی پویلین ’سعودی سر زمین‘ وزٹروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی پویلین سیاحت اتھارٹی کے زیرِ انتظام تیسری مرتبہ ہو رہی ہے جس میں سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کے لیے کام کرنے والے 45 سے زائد ادارے بھی شریک ہیں۔
 اس کا مقصد شراکت داروں کے ساتھ روابط قائم کرنا، نئی اسٹریٹجک شراکت داریوں کو فروغ دینا، سعودی سیاحت کی خصوصیات، اجزاء اور مصنوعات کو اجاگر کرنا اور عالمی سیاحتی نقشے پر سعودی عرب کی پوزیشن کو مستحکم کرنا ہے۔
سعودی پویلین نے سرگرمیوں کا آغاز شاندار افتتاحی تقریب سے کیا جس میں سعودی عرب کے بھرپور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرنے والے روایتی رقص اور موسیقی کے لائیو پرفارمنس پیش کئے۔
 مہمانوں کی روایتی میزبانی کے طور پر سعودی کھجوریں اور قہوہ پیش کیا گیا جو یونیسکو کی غیر مادی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل ہے۔
 اس کے علاوہ، مختلف دلچسپ تجربات، خصوصی پیکجز اور منفرد سیاحتی مصنوعات بھی نمایاں کی گئیں۔

شیئر: