سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس جو مشرق وسطی کی پہلی اور دنیا کی معروف لو بجٹ ایئر لائنز میں سے ایک ہے، نے رواں سال دوسرا اے 320 نیو طیارہ وصول کرلیا۔
نیا طیارہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا۔ فلائی ناس نے ایئربس کو 120 طیاروں کا آرڈر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
تاشقند میں فلائی ناس کا نیا آفس، جدہ سے ہفتے میں پانچ پروازیںNode ID: 886154
-
فلائی ناس مسافروں میں تین لاکھ افطار پیکٹس تقسیم کرے گیNode ID: 886666
عاجل نیوز کے مطابق فلائی ناس نے اس سال رمضان کے دوران ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازوں کے لیے نشستوں کی گنجائش میں اضافے کا بھی اعلان کیا۔
رمضان کے دوران تقریبا 51 ملین نشستوں کا اضافہ کیا جائے گا۔
یاد رہے فلائی ناس نے رمضان کے دوران پاکستان سے کراچی اور مدینہ منورہ کے درمیان ہر ہفتے دو پروازیں شروع کی ہیں۔
اس کا مقصد حرمین شریفین میں عمرہ زائرین اور وزیٹرزکی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔
واضح رہے سعودی عرب کی قومی شہری ہوابازی حکمت عملی قومی فضائی کمپنیوں کو 250 بین الاقوامی مقامات کو مملکت سے جوڑنے کے ساتھ 2030 تک 330 ملین مسافروں تک پہنچنا اور سالانہ 100 ملین سیاحوں کو راغب کرنا ہے۔