Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تاشقند میں فلائی ناس کا نیا آفس، جدہ سے ہفتے میں پانچ پروازیں

 سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ بھی تقریب میں موجود تھے (فوٹو عاجل)
سعودی عرب کی لو بجٹ ایئرلائن فلائی ناس نے وسطی ایشیا میں اپنی موجودگی مضبوط بنانے کے لیے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں نئے آفس کا افتتاح کیا۔
 سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور ازبکستان میں سعودی سفیر یوسف بن صالح القھرہ اور ازبکستان کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ موجود تھے۔
عاجل نیوز کے مطابق یہ اقدام عمرہ و حج سیزن کے حوالے سے بین الاقوامی نیٹ ورک کو وسیع کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
فلائی ناس 2022 سے جدہ سے تاشقند کے لیے اپنی ہفتہ وار 5 پروازیں چلا رہی ہے۔
اس کے علاوہ ازبکستان کے تیسرے سب سے بڑے شہر نمنکان کے  لیے ہفتہ وار 4 پروازیں بھی جاری ہیں۔
فلائی ناس مملکت سے وسطی ایشیا کے لیے براہ راست پروازیں چلانے والی سب سے بڑی سعودی  ایئرلائن  ہے جس کے مقامات میں قازقستان میں الماتا، بشکیک اورکرغیزستان میں اوش شہر شامل ہیں۔
 سعودی ایوی ایشن کی حکمت عملی قومی فضائی کمپنی کو 250 بین الاقوامی مقامات کو مملکت سے جوڑنے کے ساتھ 2030 تک 330 ملین مسافروں تک پہنچنے اور سالانہ 100 ملین سیاحوں کو راغب کرنے میں مدد دے گی۔
اس اقدام کا مقصد فلائی ناس اپنے بین الاقوامی نیٹ ورک کو وسعت دینا جاری رکھے ہوئے ہے اور مسافروں کے لیے زیادہ آرام دہ اور بہترین سفر کے اختیارات فراہم کرنا ہے۔
 

 

شیئر: