فلائی ناس مسافروں میں تین لاکھ افطار پیکٹس تقسیم کرے گی
کیٹرنگ کی معروف کمپنی ’کیٹریون‘ کے تعاون سے معاہدہ کیا گیا ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کی لو بجٹ فضائی کمپنی فلائی ناس نے کیٹریون کمپنی کے ساتھ مسافروں میں 3 لاکھ افطار پیکٹس تقسیم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس کے مسافروں کو افطار کے اوقات میں پیکٹس تقسیم کیے جائیں گے۔
عاجل نیوز کے مطابق کیٹرنگ سروس کی معروف کمپنی ’کیٹریون‘ کے تعاون سے اکنامک ایئرلائن فلائی ناس نے معاہدہ کیا ہے جس کے تحت رمضان کے دوران پرواز میں افطار کا ٹائم ہونے پرمسافروں کو افطار کرانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
فلائی ناس کی جانب سے فھد الملحم جبکہ کیٹریون کمپنی کے ڈپٹی ڈائریکٹر راشد العرفج نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد ماہ رمضان میں مسافروں کو افطار کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
واضح رہے سعودی عرب کی لو بجٹ فضائی کمپنی فلائی ناس میں دوران پرواز مسافروں کو مفت اشیائے خورونوش فراہم نہیں کی جاتیں۔
