Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

’فریقین نے کئی باہمی دلچسپی کے امور اور ان سے متعلقہ اقدامات پر بھی غور کیا‘ ( فوٹو: واس)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دار الحکومت واشنگٹن میں وزارت خارجہ کے دفتر میں ہونے والی ملاقات کے دوران سعودی، امریکی تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
 دونوں دوست ممالک کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے نظریات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عالمی امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعاون کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔
 اس کے علاوہ، فریقین نے کئی باہمی دلچسپی کے امور اور ان سے متعلقہ اقدامات پر بھی غور کیا۔
ملاقات سے قبل شہزادہ خالد بن سلمان نے وزارتی دورے کے موقع پر وزیٹر رجسٹر میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔
ملاقات میں امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر اور دیگر سعودی حکام بھی موجود تھے۔
دوسری طرف وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبد العزیز نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر مایکل والٹر سے بھی ملاقات کی ہے۔
 

شیئر: