انڈیا کی ریاست راجستھان میں میں تین افراد کی جانب سے ہولی کا رنگ لگانے سے انکار پر ایک نوجوان کو گلا گھوںٹ کر قتل کر دیا گیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ یہ واقعہ داؤسا ضلعے کے رالواس گاؤں میں گزشتہ روز پیش آیا۔
پولیس کے مطابق اشوک، بابلو اور کالورام شام کو ایک مقامی لائبریری میں ہنس راج کو ہولی کے رنگ لگانے پہنچے۔ 25 سالہ ہنس راج اس وقت لائبریری میں مقابلے کے امتحان کی تیاری کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں
-
فضاؤں میں بکھرے ہولی کے شوخ رنگ، انڈیا اور پاکستان سے تصاویرNode ID: 846631
-
انڈیا میں برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہو گئیNode ID: 886653
-
انڈیا: ہولی پر 24 قیراط سونے کی تہہ والی مٹھائی کے چرچےNode ID: 887120
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دنیش اگروال نے بتایا کہ ’جب ہنس راج نے رنگ ملنے سے منع کیا تو مذکورہ تنیوں افراد نے ان پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش شروع کر دی۔ انہیں بیلٹ سے مارنے کے بعد حملہ آوروں میں سے ایک نے ہنس راج کا گلا گھونٹ کا انہیں مار دیا۔‘
اس واقعے کے بعد ہنس راج کی لاش کو لے کر اس کے خاندان اور گاؤں کے مشتعل افراد نے احتجاج کیا اور جمعرات رات گئے تک نیشنل ہائی وے کو بند رکھا۔
احتجاجی مظاہرین نے ہنس راج کے خاندان کو 50 لاکھ روپے بطور زرتلافی، خاندان کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے کے علاوہ ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
پولیس کی یقین دہانی کے بعد لاش کو ہائی وے سے ہٹا دیا گیا۔