Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم کا بیرونی صحن بھی مقدس ہے، کپڑے سکھانے کی جگہ نہیں

’حرمین کے صحنوں میں کپڑے دھونے اور انہیں وہاں پھیلاکر سکھانے سے گریز کریں‘ ( فوٹو: سبق)
حرمین شریفین انتظامیہ نے حرمین شریفین کےتقدس کا خیال رکھنے اور مقام و مرتبے کا احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حرمین شریفین کے بیرونی صحن بھی خود حرمین کی طرح مقدس ہیں جن کا احترام ضروری ہے‘۔
انتظامیہ نے حرمین شریفین کے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ حرمین کے صحنوں میں کپڑے دھونے اور انہیں وہاں پھیلاکر سکھانے سے گریز کریں کیونکہ یہ عمل مقدس مقام کے آداب کے منافی ہے۔
انتظامیہ نے اس بات پر زور دیا کہ حرمین شریفین مسلمانوں کے دلوں میں عظیم مقام رکھتے ہیں جس کے باعث ان کی صفائی اور احترام کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔
انتظامیہ نے زائرین سے درخواست کی کہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ایسی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے جو نمازیوں اور معتمرین کی سہولت کو فروغ دیتی ہیں۔
واضح رہے کہ حرمین انتظامیہ نے یہ ہدایت سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بعد جاری کی ہے۔
 

شیئر: