پہلے عشرے میں حرمین کو 15.8 ملین مکعب پانی کی فراہمی
’حرمین شریفین اور مرکزی علاقے میں پانی کی فراہمی کے لیے 24 گھنٹے پمپنگ جاری ہے‘ (فوٹو: سبق)
نیشنل واٹر کمپنی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں حرمین شریفین کو 15.8 ملین مکعب پانی فراہم کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق واٹر کمپنی نے کہا ہے کہ ’حرمین شریفین اور مرکزی علاقے میں پانی کی فراہمی کے لیے 24 گھنٹے پمپنگ جاری ہے‘۔
کمپنی نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک کے دوران اضافی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے پیشگی انتظام کر رکھاہے‘۔
’رمضان سے کافی وقت پہلے 10 ملین مکعب میٹر پانی کا ذخیرہ کیا گیا ہے تاکہ حرمین شریفین کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے‘۔
’ہنگامی حالات سے نمنٹے اور دونوں مقدس شہروں کے عام رہائشیوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے عملہ مقرر کیا گیا ہے‘۔