عالمی مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کے نرخ 2905 ڈالر فی اونس کی حد عبور کر گئے جس کے بعد دنیا بھر کی گولڈ مارکیٹوں پر اس کے اثرات پڑے۔ سعودی گولڈ مارکیٹ بھی اس سے متاثر ہوئی۔
تواصل کے مطابق جمعرات کو مملکت میں 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 350.62 ریال تک پہنچ گئے جبکہ ایک دن قبل اس کے نرخ 348 ریال تھے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں منگل کو سونے کے نرخ کیا رہے؟Node ID: 882496
-
سعودی عرب میں 21 قیراط سونے کی قیمت میں تین ریال فی گرام اضافہNode ID: 884769
22 قیراط ایک گرام کے نرخ 321.40 ریال، 21 قیراط کی قیمت 306.79 ریال تک پہنچ گئے۔
18 قیراط کی قیمت 262.97 ریال جبکہ 14 قیراط ایک گرام کے نرخ 204.53 ریال ہوگئے ہیں۔
سعودی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کے نرخ 10909.31 ریال رہے جبکہ ایک کلو سونا جمعرات کو 3 لاکھ 50 ہزار 620 ریال میں فروخت ہوا۔