’مکہ کے رہائشی حرم کے بجائے محلے کی مسجد میں نماز ادا کریں‘
’مسجد الحرام کی حدود میں واقع تمام مساجد میں نماز کی وہی فضیلت ہے جو مسجد الحرام کی ہے‘ ( فوٹو: ایکس)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام کی حدود میں واقع مکہ مکرمہ کی تمام مساجد میں نماز کی فضیلت ویسی ہی ہے جیسی خود مسجد الحرام کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رش کم کرنے اور عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے محلے کی قریبی مسجد میں نمازیں ادا کریں۔
وزارت نے مکہ مکرمہ کے رہائشیوں کو کہا ہے کہ حرم کے بجائے مکہ مکرمہ کی مساجد میں نماز ادا کرنے سے انہیں مسجد الحرام میں نماز کا ثواب ہوگا اور ساتھ ہی عمرہ زائرین کو موقع ملے گا نیز ان کی نقل و حرکت میں آسانی ہوگی۔