Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ فیصل غزاوی کی شفایابی کے بعد مسجد الحرام کے محراب میں واپسی

’شیخ ڈاکٹر فیصل غزاوی صحت کے عارضے کا شکار ہوئے تھے‘ ( فوٹو:سبق)
مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر فیصل غزاوی نے شفایابی کے بعددوبارہ مسجد الحرام کے محراب میں امامت کے فرائض سنبھالنا شروع کر دیئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شیخ ڈاکٹر فیصل غزاوی نےکل جمعہ کومغرب کی نماز کی امامت کی جہاں نمازیوں اور ان کے عقیدت مندوں نے ان کی صحت یابی پر مبارکباد دی اور ان کے لیے مکمل صحت و عافیت کی دعا کی۔
حرمین انتظامیہ کے تحت کام کرنے والے دینی امورکے ادارے کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اپنی طرف سے اور حرمین شریفین کے ائمہ، علما، مؤذنین اور مدرسین کی جانب سے شیخ ڈاکٹر فیصل غزاوی کی مکمل صحت یابی اور امامت کے فرائض کی بحالی پر گہری مسرت کا اظہار کیاہے۔
یاد رہے کہ شیخ ڈاکٹر فیصل غزاوی صحت کے عارضے کا شکار ہوئے تھے۔

شیئر: