Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے چار ایئرپورٹس پر 152 ای امیگریشن گیٹ نصب

مسافر بلا تاخیر امیگریشن کی کارراوئی مکمل کرسکتے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے چار شہروں میں انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر جوازات نے سدایا کے تعاون سے ای امیگریشن گیٹس نصب کردیے۔
 انسانی مداخلت کے بغیر مسافر بلا تاخیر امیگریشن کی کارراوئی مکمل کرسکتے ہیں۔
الوطن کے مطابق سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ’سدایا‘ اور محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ’جوازات‘ کی جانب سے ریاض کے کنگ خالد انٹرنشینل ایئرپورٹ، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ ، شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ مدینہ منورہ اور کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام کے ٹرمنلز پر ای گیٹس نصب کیے ہیں جن کی مجموعی تعداد 152 ہے۔
سب سے زیادہ ای گیٹس جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشل ایئرپورٹ پر نصب کیے گئے ہیں جن کی تعداد 70 ہے۔
 ریاض ایئرپورٹ پر 42 ، دمام میں 20 اور اور مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر بھی 20 ای گیٹس نصب کیے گئے ہیں۔
ٹیکنیکل رپورٹ کے مطابق ایک گیٹ سے یومیہ 2 ہزار 500 مسافروں کو امیگریشن کی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے۔
مستقبل میں دیگر انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر بھی ای گیٹس نصب کیے جائیں گے۔

شیئر: