Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایئرپورٹس پر 2024 کے دوران ریکارڈ 128 ملین مسافر

مسافروں کی یہ تعداد 2023 کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ایئرپورٹس پر 2024 کے دوران ریکارڈ 128 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کی گئیں 2023 کے مقابلے میں 15 فیصد اور کورونا سے پہلے کے مقابلے میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جاری کردہ ایئر ٹریفک 2024  کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 59 ملین مسافروں نے ڈومیسٹک پروازوں جبکہ 69 ملین افراد نے انٹرنیشنل روٹس پر سفر کیا۔
سعودی ایئرپورٹس سے آپریٹ ہونے والی پروازوں کی تعداد میں 2023 کے مقابلے میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مجموعی پروازووں کی تعداد 9 لاکھ 5 ہزار تک پنہچ گئی جس میں 4 لاکھ 74 ہزار ڈومیٹسک جبکہ 4 لاکھ 31  ہزار انٹرنیشنل پروازیں شامل ہیں۔
ایئر کارگو آپریشنز میں بھی نمایاں ترقی دیکھنے میں آئی جو 2024 میں 34 فیصد بڑھ کر 1.2 ملین ٹن سے تجاوز کرگئی۔
مملکت کے تین بڑے ائیر پورٹس جدہ، ریاض اور دمام  پر مجموعی طور پر 1.17 ملین ٹن کارگو ہینڈلنگ کی گئی، ریاض، جدہ، دمام اور مدینہ منورہ ایئرپورٹس پر کل ائیر ٹریفک کا 82 فیصد حصہ رہا۔
حج سیزن کے دوران 9 مئی سے 21 جولائی تک ایئر ٹریفک میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ اس دوران 1.5 ملین عازمین سعودی عرب پہنچے۔ جو کل انٹرنیشنل مسافروں کا 40 فیصد ہیں۔
یاد رہے کہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 2024 میں ایک تاریخی سنگ میل  b[yحاصل کیا ، سعودی ایئرپورٹس میں سب سے زیادہ 94.1 ملین مسافروں کو خدمات فراہم کیں۔ مسافروں کی تعداد گزشتہ برس 2023 کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔
مملکت کی قومی سیاحت کی حکمت عملی کا مقصد 2030 تک 150 ملین سیاحوں کو راغب کرنا اور جی ڈی پی میں سیاحتی شعبے کا حصہ 6 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنا ہے۔

 

شیئر: