سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشہلوب نے کہا ہے کہ عراق میں 70 لاکھ ایمفیٹامین ( نشہ آور گولیاں) عراق سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے میں تعاون کیا ہے۔
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے عراقی حکام کو انٹیلی جنس فراہم کی جس کے نتیجے میں ایک غیرقانونی شپمنٹ کو روکا گیا۔
بچوں کے کھلونوں اور آئرن بورڈز کے ایک کنسائنمنٹ میں منشیات چھپائی گئی تھی۔
المملكة ممثلة بوزارة الداخلية تسهم في إحباط محاولة تهريب 7 ملايين قرص من مادة الإمفيتامين المخدر في العراق.https://t.co/UzZjwfp8XC#واس_عام pic.twitter.com/yilQISKQIc
— واس العام (@SPAregions) March 16, 2025
طلال الشلہوب نے منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کےلیے سعودی اور عراقی حکام کے درمیان قریبی تعاون کی تعریف کی۔
انہوں نے دوست اور برادر ملکوں کی ایجنسیوں کے تعاون سے منشیات کی پیداوار اور سمگلنگ سے متعلق مجرمانہ سرگرمیوں کا سراغ لگانے اور ان کے سدباب کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔