Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تعمیراتی نقشہ جاری کر دیا

’یہ اقدام سعودی عرب کی تعمیراتی ثقافت کی وسعت اور تنوع کو ظاہر کرتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کا تعمیراتی نقشہ جاری کیا ہے جو متنوع جغرافیائی اور ثقافتی خصوصیات سے متاثر 19 تعمیراتی طرز پر مشتمل ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ اقدام سعودی عرب کی جانب سے پائیدار شہری ترقی کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہے جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ اقدام سعودی عرب کی تعمیراتی ثقافت کی وسعت اور تنوع کو ظاہر کرتا ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ’اس کا مقصد روایتی طرز تعمیر اور جدید انداز کے درمیان توازن پیدا کرنا ہے جو شہری منظرنامے کو بہتر بنانے اور معیارِ زندگی کو بلند کرنے میں معاون ثابت ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی طرزِ تعمیر قدیم ورثے اور جدید ڈیزائن کا منفرد امتزاج ہے جو شہروں کی کشش میں اضافہ کرتا ہے‘۔

شیئر: