Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب 50 سے زیادہ ملکوں کو کاغذ ایکسپورٹ کر رہا ہے

کاغذ سازی کی فیکٹریوں کی تعداد 719 سے بڑھ کر 788 ہو گئی (فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی وزارت صنعت و معدنی وسائل کا کہنا ہے’ مملکت میں کاغذ سازی کی صنعت میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سال 2024 میں کاغذ سازی کی فیکٹریوں کی تعداد 719 سے بڑھ کر 788 ہو گئی۔
الاقتصادیہ کے مطابق ریاض ریجن میں کاغذ کی صنعت سے وابستہ فیکٹریوں کی تعداد 311 ہے۔ مکہ مکرمہ میں 202 اور مشرقی ریجن میں 162، قصیم میں 37 اور مدینہ منورہ میں 28 فیکٹریاں ہیں۔
کاغذ کی صنعت کے حوالے سے مملکت کا شمارتیز رفتار ترقی کرنے والے ممالک میں ہوتا ہے جہاں مختلف اقسام کے کاغذ جن میں اخبارات، رسالے، ٹیشو پیپر اور گتے وغیرہ شامل ہیں۔
عسیر ریجن میں گزشتہ برس کاغذ سازی کی فیکٹریوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی جبکہ حائل میں 9 ج تبوک میں 7 اور جازان میں فیکٹریوں کی تعداد 6 ہے۔
مشرق وسطی پیپر کمپنی ’مبکو‘ اور عربی یونین آف پیپرانڈسٹری کے سابق صدر سامی الصفران کا کہنا ہے عالمی سطح پر پیپر مارکیٹ کا سالانہ حجم  450 ملین ٹن ہے جس میں سعودی عرب سالانہ 3 ملین ٹن استعمال کرتا ہے۔
مملکت میں ٹیشو پیپر کی پہلی فیکٹری سال 1990 میں قائم کی گئی تھی جبکہ اب اس صنعت کی 7 فیکٹریاں کام کررہی ہیں جن کی سالانہ پیداوار 1.5 ملین ٹن ہے جو مقامی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔
 اس وقت سعودی عرب 50 سے زائد ممالک کو کاغذ ایکسپورٹ کرتا ہے جن میں شمالی و جنوبی امریکہ، یورپ ، افریقا، جنوبی ایشیا، مشرق وسطی اور شمالی افریقا شامل ہیں جہاں ایکسپورٹ 12 ملین ٹن ہے۔  

 

شیئر: